لاہور میں ایک اور پولیس مقابلہ ، 2 ڈاکو ہلاک ، کانسٹیبل زخمی

Lahore Police

Lahore Police

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں ایک اور پولیس مقابلے کے دوران 2 ڈاکو ہلاک اور 2 فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جبکہ ایک کانسٹیبل بھی شدید زخمی ہوا ہے۔اطلاعات کے مطابق ڈاکو شاہدرہ میں شہریوں کو لوٹ رہے تھے کہ ایک شہری نے پولیس کو اطلاع کردی ۔

پولیس کے آنے پر ڈاکو فرار ہو گئے پولیس نے تعاقب کیا تو ملزمان نے فائرنگ کردی جوابی فائرنگ سے 2 ڈاکو مارے گئے جبکہ 2 فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ ڈاکوں کی فائرنگ سے کانسٹیبل تبسم شدید زخمی ہوگیا جسے میو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق مرنے والے ڈاکو پولیس کو متعدد مقدمات میں مطلوب تھے۔