لاہور (جیوڈیسک)آج نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں ہزاروں افراد قومی پرچم بلند کر کے نیا عالمی ریکارڈ قائم کریں گے۔پنجاب یوتھ فیسٹول کے زیر اہتمام نیا عالمی ریکارڈ بنانے کا مظاہرہ آج نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں کیا جائے گا جہاں ہزاروں افراد ایک ساتھ پاکستان کا پرچم بلند کریں گے ۔
گنیز بک آف دی ورلڈ ریکارڈ کی ٹیم اس تقریب کا جائزہ لینے کیلئے سٹیڈیم میں موجود ہو گی سب سے بڑا پرچم ہاتھوں میں ایک ساتھ اٹھانے کی تیاریاں گزشتہ کئی دنوں سے جاری ہیں اور متعدد بار اس کی فل ڈریس ریہرسل بھی کی جاچکی ہے۔