جمعیت کا لسانی پشتون تنظیم پختون سٹوڈنٹس آرگنائزیشن سے کسی قسم کا کوئی جھگڑا نہیں

لاہور: مرکزی ترجمان اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے مطابق اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب یونیورسٹی ، پشتون اور بلوچ طلبہ میں کوئی تنازعہ نہیں۔ جمعیت کا لسانی پشتون تنظیم پختون سٹوڈنٹس آرگنائزیشن سے بھی کوئی جھگڑا نہیںہے۔ ذمہ داران جمعیت،پولیس،پی ایس او اورسیاسی رہنمائوں کی موجودگی میں تمام مسائل کو افہام تفہیم سے حل کر لیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ دنوںپنجاب یونیورسٹی میں پیش آنے والے واقعہ سے جمعیت کا کوئی تعلق نہیں۔

جمعیت پنجاب یونیورسٹی سمیت پورے ملک میںلسانیت ، صوبائیت اور فرقہ واریت پر یقین نہیں رکھتی ۔پنجاب یونیورسٹی میں ہونے والے ناخوشگوار واقعہ میں اسلامی جمعیت طلبہ کا کوئی کارکن ملوث نہیں ہے۔تاہم جمعیت ،اپنے کارکنان اور کمروں میں توڑ پھوڑ کرنے والے پشتون طلبہ کودرگزرکرتے ہوے افہام و تفہیم کے ذریعے معاملے کو خوش اصلوبی سے حل کی طرف لے جا رہی ہے۔جمعیت ہی گذشتہ کئی سالوں سے بلوچستان کے مسئلہ کوپنجاب یونیورسٹی سمیت پورے ملک کی طلبہ برادری میںاجاگر کرتے ہوے حل کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔ترجمان جمعیت کے مطابق اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب یونیورسٹی کا بلوچ اور پشتون طلبہ سے کوئی تنازعہ نہیں ہے۔جمعیت کا لسانی ،فرقہ واریت اور صوبائیت کی بنیاد پر کسی سے کوئی جھگڑا نہیں ہے۔