نواز شریف کی نااہلی کیلئے دائر 20 سال پرانی پٹیشن کی سماعت کیلئے درخواست

 Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

لاہور ہائیکورٹ(جیوڈیسک)لاہور ہائیکورٹ میں میاں نوازشریف کی نااہلی کے لیے انیس سو نوے سے دائر پٹیشن کی جلد سماعت کیلیے متفرق درخواست دائر کردی گئی۔

لاہورہائیکورٹ میں درخواست گزار پیر علی عمران شاہ کی جانب سے دائر کی گئی متفرق درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ میاں نوازشریف نے انیس نوے میں من پسند افراد کو پلاٹوں کی الاٹمنٹ کرکے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا۔میاں نواز شریف نے یہ اقدام صرف سیاسی مقاصد حاصل کرنے کیلئے کیا جس کے بعد میاں نوازشریف آرٹیکل باسٹھ اورتریسٹھ پر پورا نہیں اترتے لہذا انہیں انتخابات کیلیے نااہل کیا جائے۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی یہ پٹیشن انیس سو نوے کی زیرالتو ہے اور اس پر فیصلہ نہیں ہوا لہذا متفرق درخواست کو منظور کرکے عدالت اس کیس کا فیصلہ کرے۔