لاہور(جیوڈیسک)لاہور ائیرپورٹ پر اے ایس ایف اور پیپلز پارٹی کے کارکنوں میں جھڑپ ہوئی جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں.
پی پی کے کارکن ائیرپورٹ پر پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر منظور وٹو کے استقبال کے لیے جمع تھے انہوں ائیرپورٹ کے اندر جانے کی کوشش کی تو اے ایس ایف کے اہلکاروں نے انہیں روکا جس پر جھڑپ ہوگئی۔ اہلکاروں نے جیالوں پر لاٹھی چارج کیا۔جیالوں نے بھی جوابی حملہ کردیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔