موجودہ حکومت قائم رہی تو ملک میں خون خرابے کا خدشہ ہے، ممتاز بھٹو

Mumtaz bhutto

Mumtaz bhutto

حیدر آباد مسلم لیگ ن رہنما ممتاز بھٹو نے کہا ہے کہ مستقبل میں بھی یہ ہی حکومت رہی تو ملک میں بڑے خون خرابے کا خدشہ ہے۔ حیدرآباد کے علاقے قاسم آباد میں سندھ ترقی پسندھ پارٹی کی جانب سے بلدیاتی آرڈیننس کے خلاف قائم بھوک ہڑتالی کیمپ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ممتاز بھٹو کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے اصغر خان کیس کی انکوائری میں کالا سفید سب سامنے آجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے خلاف بھی انکوائری ہوگی۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ اصغر خان کیس میں اگر جرم ثابت بھی ہو جائے تو یہ کوئی جرم نہیں کیونکہ دنیا میں کوئی بھی ایسی پارٹی نہیں جو چندے سے نہیں چلتی ہو۔ ممتاز بھٹو کا کہنا تھا کہ آئندہ انتخابات میں ایم کیو ایم سے بات چیت کا فیصلہ بھی حالات کے مطابق ہی کیا جائے گا۔