کالا باغ ڈیم کے حوالے سے درخواست پر سماعت کل تک ملتوی

Kalabagh Dam Pakistan

Kalabagh Dam Pakistan

لاہور (جیوڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے کالا باغ ڈیم کی تعمیر کیلیے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی ۔درخواست گزار شمائل احمد کے وکیل نے بتایا کہ ڈیم کی تعمیر کو متنازعہ بنا دیا گیا جس کے باعث اتناعرصہ گزرنے کے بعد بھی اس کی تعمیر نہیں ہوسکی۔کالا باغ ڈیم کی تعمیر پاکستان کے مفاد میں ہے لہذا عدالت حکومت کو حکم جاری کرے کہ فوری طور پر کالاباغ ڈیم کی تعمیر ہنگامی بنیادوں پر شروع کی جا سکے۔

چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ عمرعطا بندیال نے درخواست گزار کے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا عدالت کالاباغ ڈیم کی تعمیر کاحکم دے سکتی ہے؟ درخواست گزار کے وکیل نے بتایایہ بلکل عدالت کے دائرہ اختیار میں ہے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت کل ملتوی کرتے ہوئے درخواست گزار کے وکیل کودلائل جاری رکھنے کی ہدایت کردی ۔