اسلام آباد : سیکیورٹی فورسز کی کاروائی ، 2 مبینہ دہشت گرد گرفتار

Islamabad Security

Islamabad Security

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے دو مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔

محبت خان عرف فقیر اور فرحت اللہ عرف جانبر کو تھانہ ایئرپورٹ کی حدود سے گرفتار کیا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مبینہ دہشتگردوں نے ایئرپورٹ کی ریکی کیلئے راولپنڈی میں رہائش اختیار کر رکھی تھی۔ گرفتاری کے بعد انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔