بزم غوثیہ تحصیل وزیرآباد کے زیر اہتمام ضلع گوجرانوالہ کی تاریخ میں سب سے بڑی محفل نعت کا انعقاد

گجرات (جی پی آئی) بزم غوثیہ تحصیل وزیرآباد کے زیر اہتمام ضلع گوجرانوالہ کی تاریخ میں سب سے بڑی محفل نعت کا انعقاد ، بزم غوثیہ تحصیل وزیرآباد کے زیر اہتمام 42ویں کل پاکستان عظیم الشان روح پرور محفل نعت 27ستمبر 2012ء بروز جمعرات وزیرآباد کے میلاد چوک ملحقہ گورنمنٹ ایم سی ہائی سکول وزیرآباد میں انعقاد پذیر ہوئی ، اس عظیم الشان اور تاریخی محفل نعت کی صدارت وزیرآباد کی معروف شخصیت چوہدری نذیر احمد وڑائچ نے کی۔

محفل کے مہمان خصوصی جگر گوشہ سلطان العارفین پیر خالد سلطان القادری آف کوٹلہ بلوچستان ارو شہسوار میدان محبت ، صاحبزادہ پیر صوفی محمد عارف چشتی سجادہ نشین آستانہ عالیہ بھٹی کے شریف نے کی ، اس کے علاوہ اس محفل میں پیر سید صفی الاعظم المعروف چن پیر شاہ آف سوہدرہ ، سید آل احمد شاہ آف سوہدرہ ، صاحبزادہ پیر رضوان منصور آوانی آف اعوان شریف ، پیر ڈاکٹر محمد آصف ہزاروی جانشین شیخ القران بھی رونق محفل تھے ، محفل کا باقاعدہ آغاز معروف نقیب محفل خاور بشیر بٹ گولڑوی نے کیا انہوں نے تلاوت کلام نور کیلئے کوئٹہ بلوچستان سے آئے ہوئے عظیم قاری قرآن قاری محمد ابراہیم کو دعوت دی ، فیضان محسن دائودی سے مستفید اس نوجوان قاری نے اتنے خوبصورت انداز میں قرآن پاک کی آیات کو ترنم کی موتیوں میں پرودیا کہ پورا پنڈال، اللہ اکبر ، سبحان اللہ کی صدائوں سے گونج اٹھا ، تلاوت کے فوراً بعد نقیب محفل خاور بشیر بٹ گولڑوی نے ملک پاکستان کے عظیم ثناء خواں خالد حسنین خالد آف چکوال کو بڑے زبردست انداز میں مدح سرائی کیلئے دعوت دی ، اور موجود مشائخ و علماء سے خوب داد پائی ، خالد حسنین خالد نے وزیرآباد کی اس عظیم محفل میں اپنی پہلی حاضری کو تاریخ ساز بنا دیا۔

عاشقانِ رسول نے زبردست نعروں سے ثناء خوان کی پذیرائی کی ، اس کے بعد نقیب محفل خاور بشیر بٹ گولڑوی نے عالم اسلام کے ممتاز نقیب صاحبزادہ تسلیم احمد صابری کو پروگرام آگے بڑھانے کیلئے اپنے خوبصورت انداز میں دعوت دی ، انہوں نے اپنے منفرد انداز سے محفل میں آنے والے ملک پاکستان کے عظیم ثناء خوانِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دعوت دی ، جن میں حافظ نور سلطان صدیقی لاہور ، الحاج محمد شہباز قمر فریدی آف پاکپتن شریف ، جن کی حاضری کے دوران کی روح پرور اور رقعت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے ، انہوں نے دف کیساتھ بھی کئی نعتیں پیش کیں ، علاوہ ازیں حافظ احمد رضا قادری لاہور ، عظیم ثناء قاری شاہد محمود قادری آف ساہیوال نے بھی اپنے اپنے انداز میں حاضرین محفل کے دلوں کو عشق نبی کی دولت سے منور کیا ، آخر میں ملک کے عظیم ثناء خوانِ جن کی بزم غوثیہ کی اس عظیم محفل میں پہلی حاضری تھی۔

اپنی خوبصورت نعتوں سے تمام حاضرین محفل سے خوب داد پائی ، بزم غوثیہ کی محفل کے منتظم اعلیٰ ممتاز دینی سماجی شخصیت ملک محمد یوسف چاند نے زبردست انداز میں حق میزبانی ادا کرتے ہوئے تمام معزز مہمانوں کو خود خوش آمدید کہا ، اور پوری محفل میں انتہائی متحرک نظر آ رہے تھے ، دراصل بزم غوثیہ کی اس عظیم الشان روح پرور محفل نعت میں سینکڑوں تعداد میں مشائخ عظام ، علماء کرام اور پنجاب بھر سے محافل نعت کے بانیاں کا تشریف لانا ملک محمد یوسف کا ان تمام کے ساتھ قلبی محبت کا ثمر ہے ، محفل میں ملک یوسف چاند کی معاونت بزم غوثیہ کے ممبران میر محمد یوسف ، شیخ محمد طارق ، بھائی محمد سلیم ، میاں احسان اللہ ، احسان اللہ کھوکھر ، محمد طفیل کھوکھر وائیاں والے ، عمران رسول بٹ ، نذیر احمد چشتی ، ملک عامر نذر ، حاجی محمد یونس بٹ ، حاجی محمد عارف بٹ گوگا پہلوان ، بابو محمد حلیم ، نوید اسلم ، ناصر وڑائچ و دیگر مہمانوں میں مفتی حافظ جعفر حسین ، علامہ محمد اعجاز القادری ، علامہ ثناء اللہ ربانی ، علامہ صاحبزادہ محمد کاشف چشتی ، چوہدری محمد اشفاق بٹر ایڈووکیٹ ، سیٹھ محمد جمیل ، میر شعیب سیالکوٹ ، حاجی محمد اقبال گھمن گجرات ، چوہدری امتیاز احمد باگڑی ، شیخ نیاز احمد گوجرانوالہ الحاج محمد سعید ، محمد عثمان یوسف ، محمد عمر یوسف ، محمد طیب یوسف (پسران ملک محمد یوسف چاند )، اس محفل میں شرکت خاص جانشین خواجہ گنج گوہر صاحبزادہ محمد خالد چشتی اویسی ہالینڈ نے کی ، محفل کے آخر میں دو عدد عمرہ کے ٹکٹوں کی قرعہ اندازی کی گئی ، ایک عدد مرد اور ایک عدد خاتون کیلئے ، تمام رات میلاد چوک درود سلام ، اور یا رسول اللہ کے نعروں سے گونجتا رہا۔

درود سلام کے بعد پیر خالد سلطان القادری جگر گوشہ ، سلطان العارفین نے پاکستان کی سلامتی اور امت محمدیہ کیلئے خصوصی عطا فرمائی۔