اسلام آباد(جیوڈیسک)اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں 6 ماہ میں بلدیاتی انتخابات کروانے کا حکم دے دیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس نور الحق قریشی نے ڈاکٹر بابر اعوان اور کوکب اقبال کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔
عدالت نے حکم دیا ہے کہ لوکل گورنمنٹ آرڈیننس کے تحت اسلام آباد میں 6 ماہ کے دوران بلدیاتی انتخابات کروئے جائیں اور مقامی حکومتوں کا نظام رائج کیا جائے۔ ڈاکٹر بابر اعوان اور کوکب اقبال کی جانب سے دو مختلف درخواستیں دائر کی گئی تھیں جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ دیگر شہروں کی طرح اسلام آباد میں بھی بلدیاتی انتخابات کروائے جائیں۔ فریقین کی جانب سے دلائل مکمل ہونے کے بعد آج عدالت نے فیصلہ سنایا ہے۔