اسلام آباد(جیوڈیسک)عید الاضحی کے دنوں میں ایک بار پھر موبائل سروس معطل ہونے کا امکان ہے۔ وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی خدشات کے باعث فون سروس معطل کی جا سکتی ہے۔ رحمان ملک شریف برادران پر بھی گرجے برسے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے رحمان ملک کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر نوے فیصد لوگوں نیموبائل کی پابندی کا خیر مقدم کیا تھا۔ سیکیورٹی کی بات کرتے کرتے رحمان ملک ایک کے بعد ایک تیر ترکش سے نکالتے رہے اور میاں برادران پر برساتے رہے۔ رحمان ملک نے نواز شریف کے بعد شہباز شریف کو بھی سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ شریف خاندان نے کینسر اور دل کے مریض بن کر معافیاں مانگیں۔