برطانیہ (جیوڈیسک) سابق برطانوی وزیراعظم اور اقوام متحدہ کے گلوبل تعلیم کے خصوصی نمائندے گورڈن براؤن نے دس نومبر کو ملالہ ڈے منانے کا اعلان کیا ہے۔
ایک بیان میں گورڈن براؤن نے کہا کہ میں ملالہ ہوں اب صرف الفاظ نہیں رہے بلکہ تعلیم کے فروغ کے لئے ایک نعرہ بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دس نومبر کو ملالہ ڈے منانے کا مقصد بتیس ملین لڑکیوں کے تعلیم کے حق کو اجاگر کرنا ہے۔
بران کا کہنا تھا وہ آئندہ ماہ دورہ پاکستان میں صدر آصف زرداری کو تجویز پیش کریں گے جس میں پاکستان میں لڑکیوں کو محفوظ تعلیم دینے کے لئے پالیسی بنانے کی درخواست کی جائے گی۔