خیبر ایجنسی میں سرچ آپریشن ، 2 ہزار مشتبہ افراد گرفتار

Khyber Agency

Khyber Agency

خیبر ایجنسی (جیوڈیسک) خیبر ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن میں دو ہزار سے زائد مشتبہ افراد گرفتار کر لیے گئے۔خیبر ایجنسی کے علاقہ باڑہ میں دو دن سے جاری سیکیورٹی فورسز کا گرینڈ سرچ آپریشن جاری ہے جس کے نتیجے میں سیکیورٹی فورسز نے دو دنوں میں دو ہزار سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے اور ان سے پوچھ گچھ بھی جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق مشتبہ افراد سے برآمد ہونے والی چھ بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔ آپریشن پشاور میں پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں کے نتیجے میں شروع کیا گیا ہے۔