لاکھوں عازمین حج میدان عرفات پہنچ گئے، خطبہ حج کچھ دیر بعد

 Hajj

Hajj

اے میرے رب میں حاضر ہوں۔لاکھوں فرزندان اسلام آج حج ادا کریں گے۔ عازمین حج کے رکن اعظم وقوف عرفات کے لئے میدان عرفات پہنچ گئے جہاں خطبہ حج کچھ دیر بعد دیا جائے گا۔

حج کے رکن اعظم وقوف عرفات کیلئے عازمین میدان عرفات پہنچ گئے۔آج مغفرت کا دن ہے۔ عازمین مسجد نمرہ میں خطبہ حج سنیں گے ،ظہر اورعصر کی نماز ایک ساتھ ادا کریں گے۔سورج غروب ہونے کیبعد حجاج مزدلفہ روانہ ہوں گے جہاں مغرب اور عشا کی نماز ادا کریں گے اور کھلے آسمان تلے شب بسری اور نوافل ادا کریں گے۔ حجاج کل صبح سورج نکلنے سے پہلے واپس منی روانہ ہوں گے جہاں وہ بڑے شیطان کو کنکریاں ماریں گے۔

جانور کی قربانی کے بعد وہ سرمنڈوائیں گے اور احرام کھول دیں گے جس کے بعد طواف زیارت کیلئے مکہ چلے جائیں گے ۔ طواف زیارت کے بعد حجاج دوبارہ منی آئیں گے اور اگلے دو دن تینوں شیطانوں کو کنکریاں ماریں گے۔