واشنگٹن(جیوڈیسک)امریکی دفترخارجہ کا کہنا ہے ملالہ پر حملہ کرنیوالوں کی گرفتاری پاکستانی سیکیورٹی اداروں کی ذمہ داری ہے۔
واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے دفتر خارجہ کی ترجمان وکٹوریا نولینڈ کا کہنا تھا کہ امریکا ملالہ یوسفزئی کی مکمل صحت یابی کیلئے پرامید ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملالہ پر حملہ کرنے والے ملزموں کی گرفتاری پاکستانی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ذمہ داری ہے۔
دوسری طرف واشنگٹن کی جارج ٹاؤن یونیورسٹی میں ملالہ یوسف زئی کی صحتیابی کے لیے پاکستانی طالب علموں کی جانب سے دعائیہ تقریب منعقد کی گئی ۔ طلباء نے ملالہ سے اظہار یکجہتی کے لییشمعیں روشن کیں اور ملالہ پر حملے کی مذمت کی۔