صوبائی وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ ملالہ کے آنکھوں کی نظر ٹھیک ہے سہارے کے ذریعے خود چل سکتی ہے بول نہیں سکتی،عید کی خوشیاں منانے کے لئے ملالہ کے والد ضیاالدین یوسفزئی برمنگھم پہنچ گئے جبکہ طرف ایم کیو ایم کے ڈپٹی کنوینر فاروق ستار نے ملالہ کی عیادت کر کے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
قوم کی بیٹی ملالہ یوسف زئی کی صحت دن با دن بہتری کی جانب گامزن ہے اور برطانوی ڈاکٹروں نے بھی ان کی صحتیابی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ عید الالضحی کی خوشیاں ملالہ کے ساتھ منانے کے لئے ان کے والد ضیاالدین یوسفزئی وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کے ساتھ برمنگھم پہنچ گئے ہیں جہاں ان کی سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ۔ برطانیہ روانگی سے قبل سرکاری ٹی وی سے بات کرتے ہوئے ملالہ کے والد ضیا الدین نے کا کہنا تھا کہ سیاسی پناہ کی خبریں مضحکہ خیز ہیں۔
دوسری طرف متحدہ قومی موومنٹ کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار ملالہ کی عیادت کرنے برمنگھم کے کوئن ایلزبتھ اسپتال پہنچے جہاں اونہوں نے الطاف حسین کی جانب سے ملالہ یوسف زئی کی عیات کی اور گل دستہ سمیت نیک خواہشات کا کارڈ پیش کیا۔ علاج معالجہ کے ذمہ دار ڈاکٹروں او رحکام نے ڈاکٹر فاروق ستارکوبتایا کہ ملالہ کی طبیعت تیزی سے بہتر ہو رہی ہے، اس نے چلنا پھرنا شروع کر دیا ہے تاہم ملالہ کومکمل طور پر ٹھیک ہونے میں چند روز لگیں گے۔ اسپتال کے دورے کے موقع پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن سلیم شہزاد بھی ڈاکٹرفاروق ستارکے ہمراہ تھے۔