ٹورنٹو… تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور انکے ساتھیوں کو امریکی حکام نے پیرسن ایئرپورٹ پر آف لوڈ کر دیا۔ چیرمین تحریک انصاف عمران خان سے ایئرپورٹ حکام نے ایک گھنٹے تک پوچھ گچھ کرتے رہے ۔ امریکی حکام ڈرون حملوں سے متعلق عمران خان کاموقف جاننے کی کوشش کرتے رہے۔ عمران خان اورفوزیہ قصوری سمیت دیگررہنما اپنی پرواز سے نیویارک نہیں جاسکے۔عمران خان ساتھیوں سمیت پیرسن ایئرپورٹ پرنیویارک کیلیے اگلی پروازکے منتظر تھے کہ یہ واقعہ پیش آیا۔ اس حوالے پارٹی رہنماء فوزیہ قصوری کا کہنا ہے کہ ہمیں کچھ نہیں معلوم کہ ایسا کیوں کیا گیا،انھوں نے کہا کہ مجھ سے بھی امریکی حکام پوچھتے رہے کہ میں کیا کرتی ہوں اور پارٹی میں میری کیا حیثیت ہے،انھوں