پاکستان میں حکومت ہے نہ اپوزیشن ،صوبوں سے وفاق تک ہرطرف کرپشن کاراج ہے،روحیل اکبر
Posted on October 27, 2012 By Nasir Mehmood اسلام آباد
اسلام آباد (این ایل آئی)تحریک تحفظ پاکستان کے مرکزی جوائنٹ سیکریٹری اطلاعات اور انچارج میڈیا سیل پنجاب روحیل اکبر نے کہا ہے کہ پاکستان میں حکومت ہے نہ اپوزیشن ،صوبوں سے وفاق تک ہرطرف کرپشن کاراج ہے ۔ عوام تیار رہیں انہیں بیوقوف بنانے کیلئے ایک بار پھر زرداری نواز بھائی بھائی کانعرہ لگایا جائے گا،
تاہم ان کی سمجھوتہ ایکسپریس کاڈیزل ختم ہوچکاہے، اس میں سوار لوگ بے موت مارے جائیں گے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جس روزہمارے ملک سے کرپشن کاصفایا ہوگیا اس دن پاکستان کے نناوے فیصد مسائل اپنے آپ ختم ہوجائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ شفاف احتساب کیلئے اوپرسے شروعات کرنا ہوگی ،نیچے ازخود تبدیلی آجائے گی ۔خفیہ ایجنسیاں انتخابی نتائج بدل سکتی ہیں لیکن رائے عامہ کی تبدیلی ان کے بس کی بات نہیں اگر عوام ایجنسیوں کے حکم پرجلسوں اور جلوسوں میں جاتے ہوتے توپرویزمشرف آج بھی ایوان صدرمیں ہوتا وہ استعفیٰ نہ دیتا۔
by Nasir Mehmood
Chief Editor at GeoURDU.com & Graphiste, Programmeur Informatique. L'auto-entrepreneur journaliste.