فلم دہلی سفاری باکس آفس پر بری طرح ناکام

Bollywood

Bollywood

بالی ووڈ (جیوڈیسک) بالی ووڈ کی پہلی تھری ڈی فلم دہلی سفاری ۔ باکس آفس پر بری طرح ناکام۔ دو ہفتوں میں صرف دو کروڑ کا بزنس کر پائی ۔

جنگل کے سارے جانوروں کو ہوا ایک مسئلہ۔انسان ان کے گھروں کو بری طرح تباہ کررہے ہیں۔اس لئے شیر اور بندر نے کیا فیصلہ کہ کیوں نہ دہلی جاکر پارلیمنٹ میں بات کی جائے۔اس مقصد کے لئے انسانی زبان سمجھنے والے طوطے کو بلایاگیا تاکہ وہ جانوروں کا مسئلہ انسانوں کو سمجھا سکے۔

دہلی سفاری بھارت کی پہلی تھری ڈی ہوم پروڈکشن فلم ہے ۔ جسے دنیا بھر کے اٹھارہ ممالک اور بھارت کی سلور اسکرین کے ساتھ اسکولوں میں بھی ریلیز کیا گیا۔ تمام تر کوششوں کے باوجود فلم دہلی سفاری باکس آفس پر بری طرح ناکام ہوئی۔ بچوں کو بھی پسند نہ آئی۔ فلم نے دوپفتوں میں دو کروڑکا بزنس کیا۔