کون لوٹے گا عید میلہ ؟ سلمان خان یا شاہ رخ خان

Salman Shahrukh Khan

Salman Shahrukh Khan

بالی ووڈ (جیوڈیسک) بالی ووڈ میں ان دنوں شاہ رخ خان اور سلمان خان کے درمیان چھڑ گئی ہے نئی جنگ۔ کون لوٹے گا میلہ دوہزار تیرہ کی عید کا۔ عید کا تہوار ہواور باکس آفس پر فلموں کی جنگ نہ چھڑے یہ کیسے ہو سکتا ہے۔ سلمان خان نے بنایا ہے اپنا اسٹائل کہ جب بھی ہو عید وہ کریں گے اپنی فلم ریلیزوانٹڈ ہو یا دبنگ ، باڈی گارڈ ہو یا ایک تھا ٹائیگر، سلو بھائی کے لئے عید سوکروڑ کا بزنس لے کر آتی ہے۔

شاہ رخ خان نے بھی اس بار کیا ہے تہیہ کیوں نہ وہ بھی عید کا میلہ لوٹیں ۔ کیونکہ عید تو شاہ رخ خان کے لئے خوشیوں کا پہغام لاتی ہے۔ سلمان خان اپنی عادت کو برقرار رکھتے ہوئے ہمیشہ کی طرح لارہے ہیں دوہزار تیرہ کی عید پر نئی فلم شیر خان کا تحفہ اس کے مقابلے میں شاہ رخ خان نے بھی اپنی فلم چنائی ایکسپریس کو فلمی ٹریک پر لاکھڑا کیا ہے۔

بالی ووڈ کے دو خانز عید پر اپنی فلموں کا جلوہ دکھانا چاہتے ہیں۔ دیکھتے ہیں دوہزار تیرہ کی عید پر شیر خان کا زور چلتا ہے یا چنائی ایکسپریس اسپیڈ پکڑتی ہے۔