چین : ڈالر کے مقابلے میں یوآن کی قدر میں مسلسل اضافہ

China

China

چین (جیوڈیسک) چین میں تیز تر صنعتی ترقی کی بدولت ڈالر کے مقابلے میں یوآن کی قدر میں بھی مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔جمعے کو چینی کرنسی ڈالر کے مقابلے میں گزشتہ انیس سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

ماہرین معاشیات کے مطابق چینی حکام کی جانب سے سرکاری معاملات میں مزید شفافیت لانے کے اقدامات یوآن کی قدر میں اضافے کا باعث بنے ہیں۔ عالمی معاشی تجزیہ کاروں نے آئندہ چند ماہ میں یوآن کی قدر میں مزید اضافے کی پیش گوئی کی ہے۔