ملکہ (زاھد مصطفیٰ اعوان) ملکہ میں اجتماعی قربانیوں کا گوشت جامع مسجد ملکہ میں نوجوان پیک کیا ۔ملکہ میں اجتماعی قربانیوں کے بعد اہلیان ملکہ اپنی قربانیوں کے دو حصے مولوی شیخ عبداللہ (مرحوم )کے زمانہ سے حسب روایت مسجد میں جمع کرواتے ہیں ۔اس کے بعد اس گوشت کو باقاعدہ پیک کر کے پورے گاوں میں یکساں تقسیم کیا جاتا ہے ۔اور باقاعدہ ٹیمیں تشکیل دی جاتی ہیں ۔
جو پورے قصبہ میںگھر گھر جا کر قربانی کا گوشت پہنچانے کا کام سر انجام دیتے ہیں ۔امسال قربانی کے پہلے دن یعنی عید کے روز تقریبا 700گھرانوں میں تین کلو فی کس گوشت پہنچایا گیا ۔اور تقریبا 120کلو دوسرے دیہاتوں کے مکینوں کو باقاعدہ ایک ایک کلو کا گفٹ پیک دیا گیا ۔عید کے دوسرے روز بھی سات سو گھرانوں میں دو ،دو کلو فی گھرانہ کے حساب سے گوشت تقسیم کیا گیا اور 110سے زیادہ نواحی علاقوں کے غرباء اور مستحق افراد کو قربانی کا گوشت فراہم کیا گیا ۔
سابق ناظم یونین کونسل ملکہ ملک محمدا قبال اعوان اور نوجوانان ملکہ کو اہلیان قصبہ نے مبارک باد دی ہے ۔ ملک محمد اقبا ل اعوان گزشتہ کئی سالوں سے قربانی کا گوشت تقسیم کرنے کا کام سر انجام دیا ۔