انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی پلئینگ کنڈیشنز کا اعلان کردیا. اطلاق تیس اکتوبر سے نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان سیریز سے ہوگا۔ ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچز کے انعقاد کی اجازت دیدی گئی جبکہ ون ڈے کرکٹ میں پاور پلے دو کردیے گئے۔
نئی پلیئنگ کنڈیشنز کے مطابق آئی سی سی نے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچز کے انعقاد کی اجازت دیدی ۔تاہم اس کا انحصار دو طرفہ سیریز کھیلنے والے دونوں ممبرز بورڈ پر ہوگا۔ ٹیسٹ میچز میں کھانے اور چائے کا وقفہ تیس تیس منٹ کا کر دیا گیا۔جبکہ ون ڈے کرکٹ میں پاور پلے کی تعداد تین سے دو کردی گئی۔ امپائر ریویو سسٹم کے قانون میں بھی مزید تبدیلیاں کی گئی ہیں ۔نان پاور پلے میں دائرے سے باہر چار سے زائد فیلڈرز کی اجازت نہیں ہوگی ۔سپر اوور میں فیلڈنگ سائیڈ بالنگ اینڈ کا تعین کرے گی ۔ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچز کا فیصلہ دوطرفہ سیریزمیں دونوں بورڈز اتفاق رائے سے کرسکتے ہیں ۔آئی سی سی کرکٹ کمیٹی نے مئی میں لندن میں ہونیوا لے اجلاس میں نئی پلیئنگ کنڈیشنز کی سفارشات تیار کی تھیں جن کی منظور آئی سی سی بورڈ نے دے دی۔