لاہور (جیوڈیسک) لاہور ہائیکورٹ میں صدر زرداری کیخلاف ایک اور توہین عدالت کی کاروائی کیلیے درخواست دائر کردی گئی ہے۔ درخواست گزار کے وکیل شمائل خان کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی جانیوالی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ اصغر خان فیصلے کے بعد صدر زرداری سیاسی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لے سکتے تھے اور کسی ایک سیاسی جماعت کی حمایت نہیں کر سکتے۔
لیکن فیصلے کے چند روز بعد صدر آصف علی زرداری نے ایوان صدرمیں منظور وٹوکو بلا کر پیپلزپارٹی پنجاب کا صدر مقرر کیا ۔ صدر کا یہ اقدام توہین عدالت کے زمرہ میں آتا ہے لہذا عدالت صدرآصف علی زرداری کیخلاف توہین عدالت کی کاروائی کرے۔