کراچی: شاہ فیصل ٹائون میں عید الاضحی کنٹی جنسی پلان عوامی تعاون کے زریعے بہتر نتائج کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا ،عید الاضحی کے تینوں دن شاہ فیصل ٹائون کی 7یونین کونسل سے آلائشوں کو اٹھا کر بروقت تدفین کے عمل کو مکمل کرکے آلائشوں کو مدفون کے لئے تعمیر کئے ٹرینچر کو مکمل طور پر بند کردیا گیا ٹائون میونسپل ایڈمنسٹریشن شاہ فیصل ٹائون کی جانب سے عوام کو صحت مند ماحول کی فراہمی کے لئے عید الاضحی کنٹی جنسی پلان کو خصوصی صفائی مہم میں تبدیل کردیا گیا ایڈمنسٹریٹر و چیف آفیسر کمال مصطفی نے کہاکہ عید الاضحی کے چوتھے روز سے “نیٹ کلین اینڈ گرین شاہ فیصل ٹائون مہم”کا آغاز کردیا گیا مہم کے دوران شاہ فیصل ٹائون کی تمام یونین کونسل میں گلیوں ،محلوں اور شاہراہوں پر صفائی وستھرائی اور جراثیم کش ادویات کے اسپرے کے حوالے سے خصوصی مہم کے ساتھ دیگر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا نے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔
ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر و چیف آفیسر شاہ فیصل ٹائون کمال مصطفی نے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری کو عید الاضحی کے تیسرے روز شاہ فیصل ٹائون کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے صفائی وستھرائی اور آلائشوں کو بروقت اُٹھانے کے حوالے سے انتظامات کے معائنے پر عید الاضحی کنٹی جنسی پلان پر عمل درآمد کے سلسلے میں محکمانہ کاشوں اور خصوصی صفائی مہم کے آغاز کے حوالے سے ترتیب دیئے گئے لائحہ عمل پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کیا حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے عید الاضحی کے موقع پر مثالی انتظامات اور صحت مند ماحول کے حوالے سے ٹائون میونسپل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے اقدامات کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ صفائی وستھرائی کے انتظامات کو مستقل بنیادوں پر یقینی بنا نے کے لئے محکمانہ کاشوں کو بروئے کا ر لایا جائے شاہراہوں گلیوں اور کچرا کنڈیوں میں صفائی وستھرائی کے کام مکمل ہونے کے بعد چونے کا چھڑکائو کیا جائے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے چیف آفیسر کمال مصطفی کو ہدایت کی کہ شاہ فیصل ٹائون کی حدود میں مساجد و امام بارگاہوں اورمدارس و درسگاہوں کے اطراف صفائی وستھرائی اور جراثیم کش ادویات کا اسپرے کی انجام دہی کو یقینی بنا یا جائے۔چیف آفیسر کمال مصطفی نے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری کو یقینی دلا یا کہ شاہ فیصل ٹائون میں صاف ستھرے اور صحت مند ماحول کے قیام کو یقینی بنا نے کے لئے ہدایت پر مکمل عمل درآمد کیا جائے گا۔
انہوں نے عید الاضحی کے انتظامات کی انجام دہی کو کامیاب بنا نے پر حق پرست اراکین اسمبلی ،ذمہ دران و کارکنان اور عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوامی تعاون کے زریعے شاہ فیصل کالونی میں مسائل سے پاک صاف ستھرا اور صحت مند ماحول کا قیام یقینی بنا یا جائے گا۔