وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر محمد امتیاز چوہدری کو مبارکباد دینے والوں کا تانتا بندھ گیا

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر محمد امتیاز چوہدری کو مبارکباد دینے والوں کا تانتا بندھ گیا قیادت کے اعتماد پر پورا اترنے کی اور علاقے کی تعمیروترقی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرونگا تفصیلات کیمطابق ڈاکٹرمحمد امتیاز چوہدری آف سوکاسن کے وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید کے کوآرڈینیٹر برائے یورپ بننے کے بعد پہلی مرتبہ اٹلی سے بھمبر آمد پر پیپلزپارٹی کے کارکنان اور عوام علاقہ کیطر ف سے مبارکباد دینے والوں کا رش لگا رہا۔

عید کے دنوں میں لوگوں کی بھرپور آمد ورفت جاری رہی وزیر اعظم آزادکشمیر کے کوآرڈینیٹر نے کہاکہ آپ لوگوں کی دعاؤں ،محبت اور پیپلز پارٹی کیساتھ وابستگی کی بناء پر مجھے یہ عہدہ ملا ہے اور میں اپنی پوری کوشش کرونگا کہ پیپلزپارٹی کی قیادت کے اعتماد پر پورا اتروں اور عوام علاقہ کی فلاح و بہبود تعمیروترقی کیلئے بھرپور کردار ادا کر سکوں۔