انٹر بینک مارکیٹ(جیوڈیسک)انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر روپے کی شرح تبادلہ چھیانوے روپے سے دس پیسے کی دوری پر۔ڈالر نے ایک بار پھر بلند ترین سطح کو چھو لیا۔ سرمایہ کار صارف اعشاریہ انڈیکس کا انتظار کر رہے ہیں۔
انٹر بینک فاریکس مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر روپے کی شرح تبادلہ پچانوے روپے ستاسی پیسے سے ہوئی۔ کاروبار کے دوران ڈالر تین پیسے اضافے سے پچانوے روپے نوے پیسے تک پہنچ گئی ۔ انٹربینک مارکیٹ ذرائع کے مطابق سرمایہ کار صارف اعشاریہ انڈیکس کے اعداد کا انتظار کر رہے ہیں۔ جو نومبر کے پہلے ہفتے میں جاری کی جائیں گی۔ صارف اعشاریہ انڈیکس میں کمی سے ڈالر کی قدر میں مذید اضافے کی توقع ہے۔