ایران(جیوڈیسک)ایران نے اگلے سال جدید ٹیکنالوجی سے لیس اپنا ڈرون طیارہ متعارف کرانیکا اعلان کر دیا۔
ایرانی وزیر دفاع بریگیڈیر جنرل احمد وحدی کے مطابق ڈرون طیارے کا اعلان اگلے سال ایرانی فضائیہ کے یوم دفاع کے موقع پر کیا جائے گا۔ ڈرون کو پیش کرنے کے بعد ہی اس کی خصوصیات اور دیگر فیچرز بارے آگاہ کیا جائے گا۔ ایران اس سال پہلے ہی اپنی فضائیہ کو ڈرون سے لیس کر چکا ہے جو کہ ایک کثیرالمقاصد فضا سے بمباری کی صلاحیت رکھنے والا ڈرون ہے۔