پاکستان (جیوڈیسک) بالائی علاقوں میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا۔سکردو میں درجہ حرارت منفی چار ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔بالائی علاقوں میں سردی بتدریج بڑھتی جا رہی ہے جس کے اثرات ملک کے دیگر حصوں میں بھی محسوس کیے جا رہے ہیں۔
سب سے زیادہ سردی سکردو میں پڑی جہاں پر درجہ حرارت منفی چار ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ صبح نو بجے لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 14، فیصل آباد 15، ملتان 16 ، پشاور 15 اور مری میں کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔