پیرس فیشن شو (جیوڈیسک) پیرس فیشن شوز میں چاکلیٹ سے بنے ملبوسات کی انوکھی نمائش ہوئی۔ اب باری آئے گی سبزیوں سے بنائے گئے ملبوسات کی۔ پیرس میں سج گئے رنگ چاکلیٹ اور سبزیوں کے کیونکہ اس بار کیا جا رہا ہے ملبوسات کو تیار سرخ مرچوں ،بیگن ،گوبی اور چاکلیٹ سے۔
پیرس میں ہونے والے دو فیشن شوز سلون دو چاکلیٹ اور دی اوٹم فئیر میں خوب رو چاکلیٹی حسنائیں اور سبز پریاں ریمپ پر جلوہ گر ہوں گی ۔ سلون دو چاکلیٹ شو میں فیشن کی نئی چاکلیٹی نہج میں انیس حسینائیں حصہ لیں گی۔ سونے پر سہا گہ یہ کہ ان ماڈلز میں بر طانوی گلو کارہ ٹیرا میکڈونلڈ بھی پیش پیش ہیں۔
دوسرے فیشن شو دی اوٹم فئیر میں ماڈلز زیب تن کریں گی۔ سبزیوں سے بنے ملبوسات اسٹیج پرکہیں نظر آ ئیں گی سرخ مرچیں تو کہیں دیکھنے میں آئے جامنی بیگن اور سلاد کے پتے۔ شائیقن فیشن کہتے ہیں دیکھے جب یہ مزیدار ملبوسات تو ان پہناووں کو زیب تن کرنے کی بجائے دل چاہا کھانے کا۔