منیجر چوہدری رحمت نیشنل بنک بھمبر برانچ میں تعیناتی احسن اقدام ہے ، بنک ملازمین

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) منیجر چوہدری رحمت نیشنل بنک بھمبر برانچ میں تعیناتی احسن اقدام ہے ان خیالات کا اظہار بنک ملازمین اور پنشنروں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہاکہ انکی تعیناتی کی وجہ سے آج بنک ملازمین اور پنشنروں کو بروقت ادائیگی کردی جاتی ہے انکی اعلیٰ کارکردگی اور اعلیٰ اخلاق کی وجہ سے لوگوں کے مسائل فوراً حل ہو رہے ہیں اور تمام معاملات بڑی خوش اسلوبی سے طے پا رہے ہیں انکی تعیناتی سے آج تک بنک کا نظام بہت بہتر ہو گیا ہے بنک ملازمین اور پنشنروں میں شاہد محمود ،مصطفی کمال ،چوہدری طارق محمود ،مسکین علی ،قدرت اللہ ،محبو ب خان اور دیگر شامل ہیں ۔