دو سو نوے ارب روپے مالیت کے ٹی بلز فروخت

State Bank Pakistan

State Bank Pakistan

سٹیٹ بینک(جیوڈیسک)حکومت پاکستان نے دو سو نوے ارب روپے مالیت کے ٹی بلز فروخت کر دیے۔سٹیٹ بینک کے مطابق نیلامی میں تین چھ اور بارہ ماہ کے بلز کی کٹ آف ایلڈ میں بالترتیب چالیس ، سینتیس اور چھتیس بیسس پوائنٹس کمی ہوئی۔جس کے بعد تین ماہ کے بلز کی شرح منافع نو اعشاریہ دو تین، چھ ماہ کی نو اعشاریہ دو سات اور بارہ ماہ کی نو اعشاریہ تین پانچ ہوگئی۔

نیلامی میں تین ماہ کے تین ارب ، چھ ماہ کے ایک سو پینسٹھ ارب اور بارہ ماہ کے ایک سو بائیس ارب کے بلز فروخت کئے گئے۔