شاہ کوٹ (جیوڈیسک) شاہ کوٹ کے تھانہ صدر میں چوری کے مقدمہ کا ملزم پولیس کے مبینہ تشدد سے جاں بحق ہوگیا ۔ داھارو والی کے رہائشی شہزاد کو تھانہ صدر پولیس نے تین روز قبل چوری کے مقدمہ میں شک کی بنا پر گرفتار کیا ۔
لواحقین نے الزام لگایا کہ گذشتہ رات پولیس نے دوران تفتیش ملزم شہزاد پر تشدد کیا جس سے وہ جاں بحق ہوگیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم شہزاد کی اچانک طبعیت خراب ہوئی تھوڑی دیر بعد وہ دم توڑ گیا ۔یس ایچ او رانا سجاد اکبر تھانہ سے فرار ہوگیا۔پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا۔