امریکی خفیہ ایجنسی کے اہلکار نے میکسیکن خاتون کے ساتھ اپنا معاشقہ منظر عام پر آنے پر خود کشی کر لی۔رافیل پریٹو ایک امریکی خفیہ ایجنسی کا اہلکار اور امریکی صدر براک اوباما کے سیکیورٹی دستے میں تعنیات تھا۔ رافیل میکسیکو کی ایک خاتون کے عشق میں مبتلا تھا۔ ایک دوسرے اہلکار نے رافیل کے ان تعلقات کا پردہ فاش کر دیا۔ تحقیقات کے دوران رافیل نے میکسیکو کی خاتون کے ساتھ اپنے تعلقات کا اقرار بھی کر لیا۔
امریکی خفیہ ایجنسی کے قواعد میں یہ بات شامل ہے کہ کسی بھی غیر ملکی شخص سے تعلقات رکھنے پر ان کے اہلکار ایجنسی کو اس سے باخبر رکھتے ہیں اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ملا کہ رافیل کے میکسیکو کی ایک خاتون کے ساتھ تعلقات نیشنل سیکورٹی کے لیے خطرہ تھے یا نہیں۔ رافیل 22 سال سے ایجنسی کے لیے کام کر رہے تھے۔