بالی ووڈ (جیوڈیسک) بالی ووڈ کے جمعہ بازار میں لگ گئیں نئی فلمیں۔ پرانے موضوع کو نئے انداز میں پیش کردیا گیا۔ بالی ووڈ میں ہارر فلموں کا آیا ہے نیا ٹرینڈ۔ پرانی فلموں کا سیکوئیل بنا کر نیا رنگ دید یا جائے۔
بھارت کے سنیما گھروں میں سجی ہے آج فلم۔1920 ایول ریٹرن جو دوہزار آٹھ میں ریلیز کی گئی 1920 کا سیکوئیل ہے۔ فلم میں ایک شاعر محبت نہ ملنے پر خودکشی کرلیتا ہے لیکن آخر کار اس کی بہن محبت پانے میں مدد کرتی ہے۔ روحوں کی بیچینی اور محبت پانے کی خاطر دوبارہ دنیا میں آنے والے موضوع پر بننے والی فلم۔1920 ایول ریٹرن، شائقین کی توجہ حاصل کرنے میں کتنی کامیاب ہوتی ہے، جلد ہی پتا چل جائے گا۔
بالی ووڈ میں ریلیز ہونے والی دوسری فلم ہے لو شو تے چکن خرانہ۔ ہلکے پھلک موضوع پر بننے والی فلم کی کہانی ایک لڑکے کے گرد گھومتی ہے جو پنجاب کے گائوں سے بھاگ کر لندن چلاجاتا ہے لیکن دادا سے ملنے کی خواہش واپس گائوں کے جاتی ہے جہاں وہ بچپن کی ڈش چکن خرانا بناتا ہے۔ دلوں کو ملانے کے لئے بنائی جانیو الی ڈش لو شو تے چکن خرانا کا ذائقہ شائقین فلم کو پسند آتا ہے یا نہیں۔