ھالی ووڈ (جیوڈیسک) جرائم کا خاتمہ کرنے کے لئے جیمز بونڈ زیرو زیرو سیون بھارت پہنچ گئے۔ فلم اسکائی فال بھارت میں ریلیز کردی گئی۔ اپنے مشن کو پورا کرتے جیمز بونڈ کو ہوگئے ہیں پچاس سال، زیروزیرو سیون سیریز میں اب باری آئی ہے اسکائی فال کی۔جس نے دنیا بھر میں ریلیز ہوکر اپنا ہی بنایا ہوا ریکارڈ توڑ دیا۔
فلم نے کھڑکی توڑ بزنس کیا اور تینتیس ملین ڈالرزکے ساتھ باکس آفس پراجارہ داری قائم رکھی۔ اسکائی فال اب بھارت میں بھی ریلیز کردی گئی ہے۔ کہا جارہا ہے یہ فلم ہیرو ڈینئیل کی سب سے کامیاب ترین فلم ثابت ہوئی ہے۔