وزارت مذہبی امورنے حج پروازوں میں تاخیر کا نوٹس لیتے ہوئے پی آئی اے انتظامیہ کو بھی شو کاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔وزارت مذہبی امور نے پی آئی اے سے حج پروازوں میں 24 گھنٹے سے بھی زائد تاخیر کی وجوہات طلب کی ہیں۔
تاخیر کی مناسب وضاحت نہ کرنے پر قومی ایئر لائن کو جرمانہ کیا جائے گا۔ وزارت مذہبی امور کی طرف سینجی ایئر لائن کو بھی حج پروازوں کے تسلسل کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔