ایف آئی اے (جیوڈیسک) ایف آئی اے نے حج کرپشن کیس کے مرکزی ملزم سابق ڈی جی حج راؤ شکیل کی تقرری سے متعلق وزیر اعظم کے پرنسپل سیکریٹری سے تفصیلات مانگ لیں۔ایف آئی اے کی طرف سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ راؤ شکیل کے تقرر اور ریٹائرمنٹ سے متعلق مکمل معلومات فراہم کی جائیں اور یہ بھی بتایا جائے کہ انہیں کہاں کہاں کہاں تعینات کیا گیا۔
خط میں کہا گیا ہے کہ تفتیش میں تعاون نہ کرنے پر پرنسپل سیکریٹری کے خلاف فوجداری کاروائی ہو سکتی ہے۔ ایف آئی اے نے زین سکھیرا کی ڈگری سے متعلق بہاالدین زکریا یونیورسٹی کو بھی خط لکھا ہے جس میں یونیورسٹی کو زین سکھیرا کی ڈگری منسوخ کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔