پولینڈ : خاتون اپنے پانچ بچوں کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار

Poland

Poland

پولینڈ (جیوڈیسک) پولینڈ میں ایک خاتون کو اپنے پانچ نومولود بچوں کو قتل کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق شمالی پولینڈ میں ایک پراسکیوٹر ماریہ کیودیبا نے بتایا کہ اکیالیس سالہ بیوہ خاتون بتیازی نے 1992سے 2012کے درمیان آٹھ بچوں کو جنم دیا جن میں سے اس کے دو بچے زندہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خاتون کے چار بچوں کی اس کے فارم ہاؤس سے لاشیں ملی ہیں جبکہ پانچویں بچے کی لاش تلاش کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ پولیس نے خاتون کو اپنے بچوں کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کرکے اس سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔