پیرس ماسٹرز ٹینس (جیوڈیسک) ٹینس ٹورنامنٹ “پیرس ماسٹرز” کے ڈبلز فائنل میں بھارتی جوڑی نے اعصام الحق کی ٹیم کو ہرا کر ٹائٹل جیت لیا۔پیرس میں ٹینس ٹورنامنٹ کا مین ڈبلز فائنل کھیلا گیا جو یک طرفہ ثابت ہوا۔ اعصام الحق اپنے ڈچ ساتھی روجر جے جولین کے ساتھ حریف بھارتی جوڑی کے خلاف اِن ایکشن ہوئے۔ بھارتی جوڑی میں اعصام کے سابق ساتھی کھلاڑی روہن بھوپانہ ، مہیش بھوپاتھی کے ہمراہ اپنے جوہر دکھانے کے لیے آئے۔
زبردست مقابلے کا پہلا سیٹ ہی سنسنی خیز بن گیا۔ اعصام الحق اور روجر جے جولین کو پہلے سیٹ میں شکست کی کڑوی گولی نگلنا پڑی۔ پہلے سیٹ کا سکور سات چھ رہا۔ دوسرے سیٹ میں پاک ڈچ کھلاڑیوں کا مایوس کن کھیل جاری رہا۔ مسلسل دوسرا سیٹ چھ تین سے ہرا کر بھارتی ٹینس سٹارز نے پیرس ماسٹرز کا ٹائٹل جیت لیا۔