بالی وڈ (جیوڈیسک) بالی وڈ اداکارہ اور سابقہ مس یونیورس سشمیتا سین نے شادی کے لئے ہاں کردی ہے۔ سشمیتا کا کہنا ہے کہ انہوں نے بہت انتظارکرا لیا اب اور نہیں، اب شادی کا وقت آچکا ہے۔شادی پریہ اصرار اور اقرار انہوں نے نئی دہلی میں ہونے والے انڈوجرمن اربن فیسٹول میں کیا۔عمر کی چھتیس بہاریں دیکھنے والی شسمیتا کا کہنا ہے کہ وہ کوئی بھی فیصلہ بہت سوچ سمجھ کرکرتی ہیں لیکن ایک بار جو فیصلہ کرلیں تو اسے پورا کرکے ہی چھوڑتی ہیں۔
انھو ں نے یہ بھی کہا کہ وہ شادی جیسے اٹوٹ بندھن پر مکمل یقین رکھتی ہیں ۔بھارتی میڈیا نے ان کے ہونے والے شوہر کے بارے میں ابھی سے تکے مارنے شروع کردیئے ہیں ۔اب دیکھنا یہ ہے کہ یہ قرہ کس کے نام نکلتا ہے۔سشمیتا نے پہلے ہی دو بچیوں کو گود لے رکھا ہے ۔ ان کی بڑی بیٹی رینی اپنی منہ بولی ماں کی شادی میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتی۔