ھالی ووڈ (جیوڈیسک) اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے لئے امریکی کمانڈوز کے آپریشن پر بننے والی فلم آج امریکی ٹی وی پر دکھائی جا رہی ہے، مبصرین فلم کو اوباما کی جانب سے سیاسی حمایت حاصل کرنے کی کوشش قرار دے رہے ہیں۔سیل ٹیم سکس، دی ریڈ آن اسامہ بن لادن میں ایبٹ آباد آپریشن کی خفیہ معلومات بھی موجود ہیں۔ آپریشن کی تیس منٹ کی ویڈیو فلم کی بڑی خاصیت ہے۔
ایبٹ آباد کمپانڈ کی نگرانی، سی آئی اے ٹیم کی جاسوسی کی کہانی بھی اس میں شامل کی گئی ہے۔ فلم کے پروڈیوسر وینسٹائن ڈیموکریٹس کے بڑے حامی اور اوباما کو فنڈ دینے والے بڑے افراد میں سے ایک ہیں۔ ٹریلر میں امریکی صدر براک اوباما کی جھلک نظر آتی ہے جس کی وجہ سے اس فلم کو انتخابی مہم کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔ ری پبلکنز کا کہنا ہے کہ فلم کو انتخابات سے صرف دو روز پہلے ریلیز کرنے کا مقصد ووٹروں کی حمایت حاصل کرنا ہے۔