لاہور ہائیکورٹ (جیوڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے ریسٹورنٹس میں شیشہ پینے پر پابندی میں چھبیس نومبر تک توسیع کر دی۔چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے کیس کی سماعت کی ۔شیشہ کلب مالکان کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ ڈی سی اور لاہور کا اختیار نہیں کہ وہ شیشہ کلبوں پر چھاپے مار سکیں یا انھیں سیل کر سکیں یہ اختیار صرف محکمہ خوراک کا ہے۔
عدالت نے ڈی سی او لاہور سے استفسار کیا کہ انسداد تمباکو نوشی ایکٹ کے تحت کن جگہوں پر تمباکو نوشی کیا اجازت ہے ۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت چھبیس نومبرتک ملتوی کرتے ہوئے ریسٹورنٹس میں شیشے کے استعمال پر حکم امتناعی میں توسیع کر دی۔