امریکا (جیوڈیسک) امریکی عدالت نے عافیہ صدیقی کی اپیل مستر کردی ، سزا برقرار رکھنے کا حکم دے دیا ہے۔ڈاکٹر عافیہ صدیقی پر 2008 میں امریکی فوجیوں پر حملہ کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا جس پر انہیں 86 برس قید کی سزا سنائی گئی۔ سزا کے خلاف ان کے وکیل نے اپیل دائر کی تھی۔ امریکی عدالت نے 42 صفحات پر مبنی فیصلہ سناتے ہوئے ڈاکٹر عافیہ کے ذہنی مرض کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ان کے مقدمے سے دہشت گردی کا عناصر خارج نہیں کیا جا سکتا۔ ڈسٹرکٹ جج نے فیصلے سے قبل ڈاکٹر عافیہ کو پورا موقع دیا کہ وہ عدالت میں دیئے گئے بیانات کے نتائج کے بارے میں سوچ سکیں۔ تاہم انہوں نے کسی بھی وقت اپنے بیانات سے دستبرداری کا عندیہ نہیں دیا جس پر عدالت نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی اپیل مسترد کرتے ہوئے سزا برقرار رکھنے کا حکم دے دیا۔