ہارر کامیڈی فلم ‘جان ڈائز ایٹ دی اینڈ’ کا ٹریلر جاری

Hollywood Horror Movie

Hollywood Horror Movie

ہالی ووڈ (جیوڈیسک) ہالی ووڈ کی ہاررکامیڈی فلم “جان ڈائز ایٹ دی اینڈ” کا ٹریلرجاری ہوگیا ہے۔فلم میں دکھایا گیا ہے کہ امریکا میں ایک ایسی دوا تیارکرلی گئی ہے جو انسان کو وقت کی قید سے آزاد کردیتی ہے۔ یہ دوا کھانے والا شخص کسی بھی زمانے کا سفرکرسکتا ہے۔

تاہم اس دوا میں یہ خامی ہے کہ دوسرے زمانے سے واپس آنے والے بعض لوگ انسان نہیں رہتے۔ ایسے میں دو نوجوان اس دوا میں خامی دورکرنے کا بیڑا اٹھاتے ہیں۔ فلم آئندہ برس جنوری میں ریلیز ہو گی۔