عراق (جیوڈیسک) بغد ادعراق میں فوجی اڈے پر خودکش حملے میں 27 افراد ہلاک 50 زخمی ہوگئے۔ وزارت داخلہ کے مطابق دارالحکومت بغداد کے شمال میں تاجی کے علاقے میں دھماکا کیاگیا ، فوجی اڈے پر خود کش حملہ آور نے خود کو داخلی دروازے پردھماکا خیز مواد سے اڑا دیا، دھماکے سے 27 افراد ہلاک اور 50 زخمی ہوئے ، تاہم ہلاکتوں میں کتنے شہری اور کتنے فوجی ہیں، اب تک واضح نہیں ہوسکا ہے ۔