لاہور (جیوڈیسک) ینگ ڈاکٹرز کے لانگ مارچ میں شرکت کے لئیڈاکٹرز پنجاب بھر سے لاہور پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔ڈیرہ غازی خان اور راجن پور سے آنے والے ینگ ڈاکٹرز کا سروسز ہسپتال میں شاندار استقبال کیا گیا۔ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے اپنے مطالبات تسلیم کرانے کے لئے آج لاہور میں لانگ مارچ کی کال دی گئی ہے جس میں صوبے بھر سے ینگ ڈاکٹرز کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔
ڈیرہ غازیخان ، راجن پور، ملتان اور گجرات سے آنے والے ینگ ڈاکٹرز کا لاہور میں بھر پور استقبال کیا گیا۔ینگ ڈاکٹرز کا کہناتھا کہ سروس سٹرکچر کی منظوری تک اپنے مطالبات سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ نے ینگ ڈاکٹرز کو وزیراعلی ہاوس کے سامنے دھرنا دینے سے روکتیہوئیقراردیا کہ ینگ ڈاکٹرزکسی بھی حالات میں ہڑتال،احتجاج اور مظاہروں میں حصہ نہیں لے سکتے۔عدالت نے ینگ ڈاکٹرز کینمائندوںکوآج صبح آٹھ بجے پیش ہونے کاحکم دیا ہے۔