پارلیمنٹ کی سپرمیسی کا تمام ادارے احترام کریں : فضل الرحمن

Fazlur Rehman

Fazlur Rehman

کوئٹہ (جیوڈیسک) جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ملک میں حکومت کرنا عدلیہ کا کام ہے اور نہ فوج کا.یہ حق عوام کے نمائندوں کا ہے .پارلمینٹ کی سپر میسی کا تمام ادارے احترام کریں۔عوام کو الیکشن کے حق سے محروم نہیں کرنا چاہیے۔اسلام آباد سے کوئٹہ پہنچنے کے بعد ائیر پورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس اور آرمی چیف نے جوباتیں کی ہیں اگر اس سفر کا آغاز 65 سال پہلے کیا جاتاتو آج ان باتوں کی نوبت نہیں آتی۔ ایک بات واضح ہے کہ ملک اداروں کے درمیان تصادم کا متحمل نہیں ہے ۔

پوراملک خون آلود ہے لاشین بکھری ہوئی ہیں. سب سے پہلے امن اور پھر معیشت کو بہتر بنانا ترجیحات میں شامل ہوناچاہیے تو پاکستان ٹھیک ہوگا۔ انہوں نے امریکی الیکشن کے نتائج کے بارے میں کہا کہ امریکی الیکشن سے ان کی خارجہ پالیسی تبدیل نہیں ہوتی ۔ امریکی پالیسوں کا محور پینٹاگون ہے جو ایک ہی راستے پر چل رہاہے ۔

اگر وہ اور عالمی طاقتیں سمجھتی ہیں کہ دنیا میں امن قائم ہو تو وہ افغانستان سے افواج کے انخلا کو خواہشات سے آگے بڑھ کر عملی اقدامات کرے ۔ مولانافضل الرحمن نے کہاکہ ملکی حالات کے باوجور الیکشن ہوں گے اور ہونے چاہیئں ۔ کیونکہ ملک کو عوامی نمائندگی کے حق سے محروم نہیں کرنا چاہیے ۔ پارلیمنٹ آئین کے تحت سپریم ہے سب کو اس کااحترام کرناچاہیے ۔