اجے فلم جب تک ہے جان کیخلاف کیس ہار گئے

Ajay Devgan

Ajay Devgan

معروف بھارتی اداکار اجے دیوگن مشہور فلم ساز کمپنی یش راج بینر کی فلم جب تک ہے جان کے خلاف دائر کیا جانے والا مقدمہ ہار گئے ۔اجے دیوگن نے ممبئی میں قائم مسابقتی کمیشن کو گزشہ ماہ درخواست دی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ 13 نومبر کو دیوالی کے موقع پر ریلیز ہونے والی انکی فلم سن آف سردار کے مقابلے میں یش راج بینر اپنی فلم جب تک ہے جان کی تشہیر کے لیے مارکیٹ میں اپنی حیثیت کا ناجائز فاہدہ اٹھا رہا ہے جس کا نوٹس لیا جائے۔

گزشتہ روز مسابقتی کمیشن نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ انھیں یش راج بینر کی طرف سے اپنی فلم کی تشہیر کے لیے ناجائز ذرائع استعمال کرنے کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔ اس لیے وہ اجے دیوگن کی درخواست کو مسترد کرتے ہیں ۔فیصلے میں کمیشن نے لکھا کہ درخواست گزار اس بارے میں کوئی مصدقہ ثبوت فراہم کرنے میں ناکام رہا ہے۔