امریکا (جیوڈیسک) امریکا کے صدارتی انتخابات میں ایک منفرد واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک سو چھ سالہ خاتون نے پہلی مرتبہ ووٹ ڈالا۔ امریکا کی اسپرٹن برگ کانٹی میں رہنے والی ایک سو چھ سالہ سیاہ فام گلیڈیز ملر نے آٹھ دھائیوں بعد اپنی زندگی کاپہلا ووٹ ڈالا۔ ان کے ووٹ ڈالنے کے بارے میں ملرکے خاندان والے اوردوست سبھی بہت پرجوش تھے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ ملر کی بطور ووٹر رجسٹریشن بھی خود انہوں نے نہیں بلکہ ان کی سہیلی نے چند ہفتے قبل کرائی تھی اور وہ ملر کے ووٹ ڈالنے سے بہت خوش تھیں۔ تاہم ملر نے زندگی میں پہلی بار ووٹ ڈالنے کے تجربے کے بارے میں کہا کہ یہ بس ٹھیک تھا۔